ٹرین کے ذریعے غیر ملکی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

0
157
ٹرین کے ذریعے غیر ملکی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ہاٹ لائن نیوز : ریلوے پولیس راولپنڈی ڈویژن نے جعفر ایکسپریس کے ذریعے غیر ملکی اسلحہ صوبہ پنجاب میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ریلوے پولیس راولپنڈی ڈویژن نے جعفر ایکسپریس میں چھپائی گئی اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد کر لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

ریلوے پولیس کو اطلاع ملی کہ جعفر ایکسپریس میں اسلحے کی بھاری کھیپ موجود ہے جس پر پولیس نے چیکنگ شروع کردی۔ چلتی ٹرین میں تلاشی کے دوران پٹرولنگ آفیسر ہیڈ کانسٹیبل شہزاد مہدی نے اٹک سٹی اور حسن ابدال کے درمیان بوگی نمبر7 سےاسلحہ برآمدکرلیاہے۔

Leave a reply