ٹرین حادثہ: 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، درجنوں زخمی

0
128
ٹرین حادثہ: 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، درجنوں زخمی

مصر کے مغربی علاقے میں ایک مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور تقریباً 94 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثہ اُس وقت پیش آیا جب متروح صوبے سے قاہرہ جانے والی ٹرین راستے میں پٹری سے اتر گئی۔ مقامی حکام کے مطابق ٹرین کی سات بوگیاں متاثر ہوئیں جن میں سے دو مکمل طور پر الٹ گئیں۔

واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

Leave a reply