ٹریفک وارڈن نے اپنے ڈی ایس پی کے خلاف استغاثہ دائر کر دیا عدالت نے ڈی ایس پی کو طلب کر لیا

0
181
ٹریفک وارڈن نے اپنے ڈی ایس پی کے خلاف استغاثہ دائر کر دیا عدالت نے ڈی ایس پی کو طلب کر لیا

سیشن کورٹ، ڈی ایس پی عامر عباس شیرازی کیخلاف وارڈن تشدد کیس میں سزا کیلئے استغاثہ پر سماعت

عدالت نے ڈی ایس پی عامر عباس شیرازی کو 9 جولائی کو طلب کر لیا
ایڈیشنل سیشن جج ثمینہ حیات نے ٹریفک وارڈن ابراہیم خان کے استغاثہ پر سماعت کی
ٹریفک وارڈن ابراہیم خان کی طرف سے اختر علی چشتی ایڈووکیٹ پیش ہوئے
ڈی ایس پی عامر عباس شیرازی نے 14 اگست 2022 کو ڈیوٹی کے دوران وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنایا، اختر علی چشتی ایڈووکیٹ

ڈی ایس پی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہ ہوا، اختر چشتی ایڈووکیٹ
مقدمہ درج نہ ہونے پر ٹریفک وارڈن نے ٹرائل کورٹ میں ڈی ایس پی کیخلاف استغاثہ دائر کیا، اختر چشتی ایڈووکیٹ
استغاثہ کے ساتھ وارڈن پر تشدد کی مصدقہ میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کیں، اختر چشتی ایڈووکیٹ

دوران انکوائری ایڈیشنل آئی جی انکوائریز وقاص الحسن نے ڈی ایس پی کو گنہگار قرار دیا، اختر چشتی ایڈووکیٹ
ایک دوسرے ایڈیشنل آئی جی احمد محی الدین نے بھی انکوائری میں ڈی ایس پی کو گنہگار قرار دیا، اختر چشت

ڈی ایس پی نے ملی بھگت کر کے تیسری انکوائری ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹائون ڈویژن کو مارک کروا لی، اختر چشتی ایڈووکیٹ

تیسری انکوائری میں ایس پی نے وقوعہ ہی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا، اختر چشتی ایڈووکیٹ

مجسٹریٹ نے دو انکوائریز نظرانداز کر کے تیسری انکوائری کی بنیاد پر استغاثہ خارج کر دیا، اختر چشتی ایڈووکیٹ
مجسٹریٹ کا ڈی ایس پی عامر عباس شیرازی کیخلاف استغاثہ خارج کرنے کا حکم غیرقانونی ہے، اختر چشتی ایڈووکیٹ

ٹھوس شہادتیں موجود ہوں تو ملزم کو طلب کر کے ٹرائل کیا جانا فیئر ٹرائل کا آئینی تقاضا ہے، اختر چشتی ایڈووکیٹ
مجسٹریٹ کا حکم کالعدم کر کے ڈی ایس پی عامر عباس شیرازی کیخلاف ٹرائل کا حکم دیا جائے، استدعا

Leave a reply