
ہاٹ لائن نیوز : کوٹ ادو میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ مسافر وین سے ٹرک کی ٹکر سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
چوک سرورشاہدروڈ پر اڈا محمد والا اسٹاپ کے قریب ٹرک اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں وین میں سوار ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق جب کہ دس افراد زخمی بھی ہوئے۔
ریسکیو ٹیم نے زخمیوں اور لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ مسافر وین ملتان سے بھکر جا رہی تھی۔ وین میں ایک ہی خاندان کے بیس سے زائد افراد سوار تھے۔









