ٹرک اورٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر،8یاتری جاں بحق، 43 زخمی

0
138
ٹرک اورٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر،8یاتری جاں بحق، 43 زخمی

اترپردیش کے ضلع بلندشہر میں پیر کی علی الصبح ایک دلخراش سڑک حادثے میں 8 یاتری جاں بحق جبکہ 43 دیگر زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کینٹر ٹرک نے زیارت پر جا رہے یاتریوں کی ٹریکٹر ٹرالی کو پیچھے سے زور دار ٹکر مار دی۔

یہ حادثہ بلندشہر-علی گڑھ سرحد پر واقع ارنیا بائی پاس کے قریب صبح تقریباً 2:10 بجے پیش آیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹرالی الٹ گئی اور اس میں سوار متعدد یاتری سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی میں تقریباً 61 یاتری سوار تھے جو ضلع کاسگنج کے گاؤں رفعت پور سے راجستھان کےجہرپیر کی زیارت پر جا رہے تھے۔ حادثے کے بعد پولیس اور مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

حادثے میں 8 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جن میں دو معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
زخمیوں کی تعداد 43 بتائی گئی ہے، جن میں 12 بچے بھی شامل ہیں۔ 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا:

Leave a reply