ٹرمپ ہوٹل کے باہر سائبر ٹرک کیوں پھٹا؟

0
181
ٹرمپ ہوٹل کے باہر سائبر ٹرک کیوں پھٹا؟

ہاٹ لائن نیوز : نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہوٹل کے باہر آج ایک سائبر ٹرک دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکہ لاس ویگاس میں ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے داخلی دروازے کے باہر ٹیسلا سائبر ٹرک میں ہوا۔

سیکیورٹی کیمروں نے ٹرک کو علاقے میں گھومتے ہوئے دکھایا، پھر ہوٹل کے سامنے پارکنگ اور تھوڑی دیر بعد دھماکہ ہوا۔ یہ ٹرک امریکی ریاست کولوراڈو میں کرائے پر لیا گیا تھا۔

ایلون مسک نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ جن لوگوں نے ایسا کیا انہوں نے اپنے حملے کے لیے غلط گاڑی کا انتخاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سائبر ٹرک نے دھماکے پر قابو پانے میں مدد کی اور دھماکے کو اوپر کی طرف کیا، اس لیے لابی کے شیشے کے دروازے نہیں ٹوٹے۔

Leave a reply