ٹرمپ کے قریبی مشیر کا ایران تنازع سے امریکی انخلا پر زور

0
23
ٹرمپ کے قریبی مشیر کا ایران تنازع سے امریکی انخلا پر زور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی مشیر ڈیوڈ ساکس نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کے ساتھ جاری تنازع سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔
ساکس، جو ٹرمپ کے مشیر برائے مصنوعی ذہانت اور کرپٹو امور ہیں، نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ یہ وقت ہے کہ امریکہ فتح کا اعلان کرے اور اس جنگ سے واپس آئے۔ ان کے مطابق یہ قدم عالمی منڈیوں کے لیے بھی اطمینان بخش ہوگا۔
انہوں نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ امریکی حملے ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر مزید خطرناک نتائج پیدا کر سکتے ہیں، جس میں جوہری تنازعہ کا خطرہ بھی شامل ہے۔ ساکس کے مطابق، اگر ایرانی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو ایران خلیجی ریاستوں کے تیل و گیس کے نظام کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے، جس سے پورے خطے میں خطرناک صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ امریکہ ایران کے خلاف جنگ طویل عرصے تک جاری رکھ سکتا ہے، مگر ساکس کا موقف اس کے برعکس ہے اور وہ تنازع کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

Leave a reply