ٹرمپ کےمؤقف میں نرمی، مودی کو دوست قرار دے دیا

0
63

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو “دوست” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں اور گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت اور امریکہ کا تعلق خاص نوعیت کا ہے، اور مودی ہمیشہ ان کے دوست رہیں گے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پیغام میں مودی نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے جذبات کی قدر کرتے ہیں اور بھارت و امریکہ کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرامید ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کچھ سرد مہری دیکھی گئی تھی، اور صدر ٹرمپ نے مختلف مواقع پر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Leave a reply