ٹرمپ کایوکرینی صدرسےمتعلق انتہائی حیران کن انکشاف

0
141
ٹرمپ کایوکرینی صدرسےمتعلق انتہائی حیران کن انکشاف

ہاٹ لائن نیوز :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ یوکرائن کے صدرامریکی معدنیات کے معاہدے پر دستخط کرنیکے لئے تیار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ، ریاستہائے متحدہ اور یوکرین ایک معاہدے پر پہنچ چکے ہیں ، جسکے تحت یوکرین امریکہ کو اپنے زمینی معدنیات اوردیگرقدرتی وسائل تک رسائی فراہم کریگا۔

اس پیشرفت کو ٹرمپ انتظامیہ کیساتھ تعلقات کی بحالی اور روس کیساتھ یوکرین کی جنگ کےخاتمے کیلئے امریکی امدادکی امید سے منسلک کیا جارہا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرائن کے صدر معاہدے کیلئے واشنگٹن آنا چاہتے ہیں ، اور یہ معاہدہ ایک کھرب ڈالر تک جاسکتاہے۔

Leave a reply