ٹرمپ نے یوکرین کے لیے امن معاہدے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی

0
48
ٹرمپ نے یوکرین کے لیے امن معاہدے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو جمعرات تک امریکا کے امن معاہدے کی منظوری دینے کی ہدایت دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ اگر حالات بہتر ہوں تو ڈیڈ لائن میں توسیع ممکن ہے، لیکن ان کے خیال میں جمعرات امن معاہدے کی منظوری کے لیے مناسب وقت ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکا کے منصوبے کی منظوری نہ دینے سے یوکرین اپنی خودمختاری، وقار اور واشنگٹن کی حمایت کھو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں روس کے اہم مطالبات شامل ہیں، اور اس پر فیصلہ انتہائی محتاط انداز میں کرنا ہوگا۔ زیلنسکی نے ملک کی قوم سے اس اہم موقع پر یکجہتی کی اپیل بھی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، یوکرین کو سلامتی کی ضمانت دینے کے لیے نیٹو کے آرٹیکل 5 کی طرز پر یقین دہانیاں فراہم کی گئی ہیں، جس کے تحت کسی رکن ملک پر حملہ تمام رکن ممالک پر حملے کے مترادف ہوگا۔

معاہدے کے مسودے کے مطابق، دستخط کے بعد یہ امن معاہدہ 10 سال تک نافذ العمل رہے گا۔

Leave a reply