ٹرمپ نےغیرقانونی تارکین وطن کو گوانتاناموبےبھیجنے کااعلان کردیا

0
235
ٹرمپ نےغیرقانونی تارکین وطن کو گوانتاناموبےبھیجنے کااعلان کردیا

ہاٹ لائن نیوز : ریاستہائے متحدہ میں امیگریشن قوانین کو سخت کرنیکے لئے پہلا بڑا قدم اٹھایا گیا ہے ، جسکے لئے صدرٹرمپ نے پہلے قانون پر “لیکن رائلی ایکٹ” پر دستخط کیےتھے۔

ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کو گوانتانامو بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک خاص جگہ کا اعلان کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہےکہ گوانتانامو میں مجرموں کیلئے 30،000 بستر ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ، تشدد اور چوری میں ملوث غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لیا جاسکتا ہے اور انکوجلاوطن کیاجاسکتا ہے۔

ٹرمپ نےرائیلی ایکٹ پر دستخط کرنیکے بعد ایک وائٹ ہاؤس میں کہا کہ یہ ایک تاریخی قانون ہے جس پر عمل درآمد کیا جائیگا۔ یہ قانون لامحدود معصوم امریکی جانوں کی حفاظت کریگا۔

Leave a reply