ٹرمپ نےایک اور آزاد ملک پر قبضہ کرنے کا ارادہ کرلیا

ہاٹ لائن نیوز : جوں جوں ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے دن قریب آرہے ہیں ان کی طرف سے بڑے فیصلے سامنے آرہے ہیں۔
ٹرمپ نے اپنی نظریں ایک آزاد ملک پر مرکوز کر رکھی ہیں جسے انہوں نے سنبھالنے کا عندیہ دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرین لینڈ کے رہنما نے واضح کیا کہ یہ جزیرہ فروخت کے لیے نہیں ہے، امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ طور پر اسے خریدنے کے بارے میں تبصرے پر ردعمل ظاہر کیا۔
گرین لینڈ 600 سالوں سے ڈنمارک کا حصہ ہے، اور اسکے رہنما آرکٹک کے وسیع جزیرے پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
گرین لینڈ کے وزیر اعظم موٹ ایجیڈے نے واضح کیا کہ اس جزیرے کو فروخت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گرین لینڈ ہمارا ہے اور ہم اسے کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ ہم نے اپنی آزادی کے لیے بہت جدوجہد کی ہے۔









