ٹرمپ ایک بار پھر گولیوں کی زد میں آ گئے

ہاٹ لائن نیوز : ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر گولیوں کی زد میں آگئے۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کو ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں واقع اپنے گالف کلب سے نکل رہے تھے کہ ان کے قریب فائرنگ ہوئی جس کے بعد قانون نافذ کرنیوالے ادارے جائے وقوعہ پرپہنچ گئے۔
ٹرمپ کے ترجمان سٹیون چیونگ نے کہاہےکہ صدر ٹرمپ کے قریب گولیاں چلائی گئیں تاہم وہ محفوظ ہیں۔ اس وقت مزید تفصیلات نہیں ہیں۔









