ٹرمپ ایلون مسک کے بیٹے کی حرکتوں سے پریشان ہوگئے

0
176
ٹرمپ ایلون مسک کے بیٹے کی حرکتوں سے پریشان ہوگئے

ہاٹ لائن نیوز : اوول آفس میں ایک انوکھا اور دلچسپ واقعہ پیش آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کررہے تھے۔ ایلون مسک بھی اس موقع پر موجود تھے ، انکے ہمراہ اپنے چار سالہ بیٹے بھی موجود تھے ، جنہوں نےصدر ٹرمپ کو اپنے معصوم اقدام سےپریشان کردیا۔

تقریب کے دوران ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ، انکا بیٹا نہ صرف اپنی ناک صاف کرنےمیں مصروف تھا بلکہ ٹرمپ سے بھی بات کرتا تھا۔ ایک لمحے کیلئے ، صدر ٹرمپ نے بچے کو ایک “بہت ذہین اور حیرت انگیز لڑکا” قرار دیا ، لیکن بعد میں جب بچے نے کچھ اور کہا تو صدر نے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اس کیجانب سےچہرہ موڑلیا۔ پھر جیسے ہی بچے نے ایک جملہ کہا ، ٹرمپ نے ہاتھ اٹھا کر اسکوخاموش کرنیکی کوشش کی۔

Leave a reply