ٹرانسپورٹرز یونین نےپہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا

0
195
ٹرانسپورٹرز یونین نےپہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا

ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان ٹرانسپورٹرز یونین نے آج سے صوبے بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز یونین کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹوں پر کئی گھنٹے سامان کی آمدورفت روکی جاتی ہے، چیکنگ کے بہانے گھنٹوں چیک پوسٹوں پر کھڑے رکھاجاتا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ ہے کہ مختلف مقامات پر چیک پوسٹوں کی بجائے مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کی جائیں۔

ٹرانسپورٹرز کے مطابق ہر چیک پوسٹ پر گھنٹوں گاڑی کھڑی رہتی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور پھل اور سبزیاں بھی خراب ہو جاتی ہیں۔

ٹرانسپورٹر کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹوں پر رکنے کی وجہ سے گھنٹوں کا سفر دنوں میں بدل جاتا ہے۔

ٹرانسپورٹرز یونین کا کہنا ہے کہ وہ ہفتے سے بلوچستان بھر کی شاہراہوں کو بلاک کر دیں گے۔

Leave a reply