“ٹرافی کے موقع پر بھارتی رویے پر اے بی ڈویلیئرز برہم”

0
67

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور مشہور بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے ایشیا کپ کی اختتامی تقریب کے دوران پیش آنے والے رویے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے اور ایسے مواقع پر اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ ضروری ہے۔

ایک حالیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈویلیئرز نے کہا کہ ایشیا کپ کی تقریب میں جو کچھ ہوا، وہ دیکھ کر دکھ ہوا۔ انہوں نے کہا، “ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بھارتی ٹیم شاید خوش نہیں تھی جس سے انہوں نے ٹرافی حاصل کرناتھی۔ میرے خیال میں یہ رویہ کھیل کی روح کے خلاف ہے۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ کھیل کو ایک مثبت جذبے کے ساتھ منایا جانا چاہیے اور غیر ضروری سیاسی رنگ دینے سے کھیل اور کھلاڑی دونوں متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔

اے بی ڈویلیئرز کا کہنا تھا کہ انہیں ایسے مناظر دیکھنا بالکل اچھا نہیں لگتا اور یہ کھیل کے تقدس کے منافی ہے۔

Leave a reply