وی پی این کی بندش سے انٹرنیٹ صارفین پریشان

0
215
وی پی این کی بندش سے انٹرنیٹ صارفین پریشان

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس کو بلاک کرنا شروع کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، غیر رجسٹرڈ وی پی این کو عارضی طور پر بلاک کیا جا رہا ہے جب تک کہ وہ تعمیل نہیں کر لیتے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے انٹرنیٹ پر دستیاب مفت ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس سروسز کو ختم کرتے ہوئے صارفین کے لیے وی پی این استعمال کرنے کے لیے رجسٹریشن کی شرط عائد کر دی ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیر رجسٹرڈ وی پی این سیکیورٹی رسک ہیں کیونکہ وہ نجی معلومات یا غیر قانونی مواد تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اتھارٹی کا کام صارفین کےڈیٹاکی حفاظت کرنااورغیرقانونی موادتک رسائی کوروکناہے۔

Leave a reply