
پاکستان کے مقبول یوٹیوبر سعد الرحمان، جنہیں ڈکی بھائی کے نام سے جانا جاتا ہے، نے جیل سے رہائی کے بعد اپنے پہلے وی لاگ میں اپنی چینل کی موجودہ صورتحال اور کمائی کے بارے میں اہم معلومات شیئر کی ہیں۔
چند ماہ قبل ڈکی بھائی کو جوا ایپس کی تشہیر کے الزام میں ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا، تاہم نومبر کے آخر میں انہیں ضمانت پر رہائی ملی۔ رہائی کے بعد انہوں نے یوٹیوب پر واپسی کی اور دوبارہ روزانہ وی لاگز اپ لوڈ کرنا شروع کر دیے۔ ان کے پہلے وی لاگ کو لاکھوں ویوز ملے، جس کے باعث سوشل میڈیا پر کافی بحث ہوئی۔
تاہم ڈکی بھائی نے واضح کیا کہ ان کے یوٹیوب چینل کی موجودہ حالت اور کمائی کی صورت حال صارفین کے خیال سے مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں چینل تک مکمل رسائی حاصل نہیں ہے، صرف نوٹیفیکیشن آ رہے ہیں اور وہ ویڈیوز اپلوڈ یا ڈیلیٹ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایڈسینس بلاک ہو گیا ہے، اس لیے ان کے پہلے وی لاگ سے انہیں کوئی آمدنی نہیں ہوئی۔
ڈکی بھائی نے اپنے ریسٹورنٹ کے کاروباری معاملات کے بارے میں بھی خاموشی اختیار کی اور کہا کہ اس وقت ان کے تمام کاروباری معاملات اور اخراجات اریب سنبھال رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ڈکی بھائی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے ان کی صورتحال پر ہمدردی ظاہر کی، جبکہ کچھ نے سوالات اٹھائے۔
واضح رہے کہ ڈکی بھائی نے یوٹیوب پر دوبارہ ڈیلی وی لاگ اپ لوڈ کرنا شروع کر دیے ہیں اور وہ جلد 10 ملین سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کرنے والے ہیں۔








