وین اور ٹرالر میں تصادم، 7 جاں بحق، 10 کی حالت تشویشناک

ہاٹ لائن نیوز : سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے مورو کے مقام پر شدید دھند کے باعث وین اور ٹرالر میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
خوفناک حادثے میں چودہ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دس افراد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر نوابشاہ ریفر کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق تمام افراد کا تعلق تگر برادری سے ہے جو حیدرآباد میں شادی کی تقریب سے اپنے آبائی گاؤں واپس جا رہے تھے۔