ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری

0
235
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری

آئی۔ سی۔ سی نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا ہے، ورلڈ کپ 12 جون سے لے کر پانچ جولائی 2026 تک انگلینڈ میں ہو گا، جس میں بارہ ٹیمیں شرکت کریں گی، پہلا میچ 12 جون کو انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہو گا، سب سے بڑا ٹاکرا چودہ جون کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا، ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ A میں آسٹریلیا ، انڈیا، پاکستان، ساؤتھ افریقہ اور دو کوالیفائر ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ B میں انگلینڈ ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز،نیوزی لینڈ اور دو کوالیفائر ٹیمیں ہوں گی، ورلڈ کپ کا فائنل کرکٹ کا تاریخی میدان لارڈز کرے گا جہاں پر پانچ جولائی کو فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

Leave a reply