ویزا منسوخی سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں

0
135
ویزا منسوخی سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں

ویزا منسوخی سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں

بھارت کی طرف سے پاکستانی شہریوں کی واہگہ بارڈر سے واپسی پر دفتر خارجہ نے اپنا بیان جاری کر دیا ہے، ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت کی طرف سے ویزا منسوخی سے بہت سے مسائل جنم لے رہے ہیں، کئی بیماروں کو بغیر علاج واپس آنا پڑا، خاندانوں کے ایک دوسرے سے بچھڑنے اور بچوں کی ماں باپ سے جدا ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں، انہوں نے بتایا کہ تیس اپریل 2025 واہگہ اور اٹاری بارڈر سے واپسی کی آخری تاریخ تھی تاہم اٹاری میں پھنسے پاکستانی شہریوں کا میڈیا رپورٹس کے ذریعے پتہ چلا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستانوں کو فوری پاکستان آنے کی اجازت دے، واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستانی شہری واپس آ سکتے ہیں۔

Leave a reply