
ہاٹ لائن نیوز : بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپر سٹار کھلاڑی ویرات کوہلی کے درجنوں ہم شکل انڈیا میں ہیں جنہیں دیکھ کر خود ویرات بھی حیران ہیں۔
لیکن اس بار پاکستان سے ویرات کوہلی کا ایک ہم شکل بھی سامنے آیا ہے جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔
ویرات کوہلی سے ملتے جلتے نظر آنے والے نوجوان کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ سے ہے۔ جس کی ویڈیو ‘سندھی ویرات’ کے نام سے مقبول ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔









