
ویان ملڈر نے حنیف محمد کا 64 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا
جنوبی افریقہ کے ویان ملڈر نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کی ہے، ویان ملڈر نے زمبابوے کے خلاف ہونے والے میچ میں تین سو انہتر رنز کی انفرادی اننگز کھیل کر پاکستانی کرکٹر حنیف محمد کا 64 سالہ پرانا ریکارڑ توڑ دیا ہے، ویان ملڈر کی یہ سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے۔
ویان ملڈر نے حنیف محمد کا 337 رنز کا تاریخی ریکارڈ توڑ دیا ہے، حنیف محمد نے 1958 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ریکارڈ بنایا تھا، ملڈر 369 رنز کی اننگز کھیل کر ناقابلِ شکست رہے، ساؤتھ آفریقہ نے 5 وکٹ کے نقصان پر 626 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی ہے۔








