
ہاٹ لائن نیوز : سلمان خان کی فلم سکندر عیدپرریلیز ہونیوالی ہے لیکن انکی پیشگی بکنگ ابھی شروع نہیں ہوئی ہے۔ اس دوران میں ، ایک اور فلم نے 60 کروڑ روپے کے مارجن کو عبور کرلیا ہے۔
بالی ووڈ کی فلم سکندرمیں سلمان خان ، رشمیکامنڈانا اور ستیا راج مرکزی کرداروں میں جلوہ گرہونگے، 30 مارچ کو ریلیز ہونیوالے ہیں ، لیکن فلم کی پیشگی بکنگ ابھی شروع نہیں ہوئی ہے۔ لیکن ساؤتھ کی فلم میں بھائی جان کی فلم سے زیادہ شورسناجارہا ہے ، جس نے ریلیز سے قبل 60 ملین سے زیادہ پیشگی بکنگ حاصل کی تھی۔ فلم کانام ”ایل2 ایمپوران“ ہے، جسمیں موہن لال اورپرتھوی راج نظرآتےہیں۔









