
ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں سول عدالتوں کی تقسیم کے معاملہ پروکلاء کی ماتحت عدالتوں میں ہڑتال جاری ، وکلاء کی ہڑتال سے کیسز کو بغیر کاروائی ملتوی کیا جارہا ہے ۔انتظامیہ نے نئے کیسز کی دائری برانچ بھی بند کررکھی ہے ۔
وکلاء کا مطالبہ ہے کہ ماڈل ٹاؤن کچہری میں سول ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے ، مطالبات پورے نہ ہوئے تو پنجاب بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان کرینگے ، جب تک متنازع نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا جاتا اسطرح ہڑتال رہیگی چاہیے پورا سال ہی کیوں نہ ہڑتال کرنی پڑے ۔









