وقف بل کی وجہ سے ، پورا ہندوستان ہنگاموں کی نظر

0
146

ہاٹ لائن نیوز : مغربی بنگال کے ضلع مرشد آبادمیں جمعہ کی نماز کے بعدشروع ہونیوالے پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ 1سو38 افراد کو گرفتار کیاگیا ہے۔

ہلاک ہونیوالوں میں ایک باپ اوربیٹاشامل تھے ، جو ہفتے کے روز ایک ہجوم کے ذریعہ بے دردی سے ہلاک ہوگئے تھے ، جبکہ احتجاج کے دوران ایک 17 سالہ شخص پولیس فائرنگ میں ہلاک ہوگیا تھا۔

ہفتہ اور اتوار کو مرشد آباد کے مختلف حصوں میں تباہی کےمناظر دیکھنے میں آئے۔ صورتحال کی سنجیدگی کے پیشنظر ، کلکتہ ہائی کورٹ نے حساس علاقوں میں نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کا حکم دیدیا۔ ستی اور شمشیر گانج جیسے علاقوں میں ، پیراملٹری اہلکاروں نے گشت کیا اور متاثرہ خاندانوں کیساتھ ملاقات کی۔

Leave a reply