وفاق کاسائبر سکیورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

0
73
وفاق کاسائبر سکیورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ڈیجیٹل نظاموں کے تحفظ کو مؤثر بنانے کے لیے مرکزی سطح پر سائبر سکیورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق وزارتِ آئی ٹی نے سائبر سکیورٹی ایکٹ کا مسودہ تیار کر کے متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کو رائے کے لیے بھجوا دیا ہے۔ مجوزہ قانون کے تحت نئی اتھارٹی کو قومی سطح پر سائبر تحفظ سے متعلق پالیسی سازی اور اس پر عمل درآمد کا اختیار حاصل ہوگا۔

وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ نیشنل سائبر سکیورٹی پالیسی ملک میں ڈیجیٹل سکیورٹی کے لیے جامع فریم ورک مہیا کرتی ہے اور اس پالیسی پر عمل درآمد ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروگرام کے تحت جاری ہے۔ سرکاری دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سکیور ڈیٹا ایکسچینج سسٹم، ڈیجیٹل شناخت اور دیگر اہم منصوبوں پر پیش رفت ہو رہی ہے، جبکہ نادرا، ایف بی آر اور ٹیلی کام شعبے کے ڈیٹا کو قومی سطح کا اہم ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر قرار دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق نئی سائبر سکیورٹی اتھارٹی اہم قومی انفرا اسٹرکچر کے تحفظ کے لیے اقدامات تجویز کرنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں سائبر سکیورٹی معیارات اور حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کی نگرانی بھی کرے گی۔

Leave a reply