وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا، اہم فیصلوں کاامکان

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا، پی ٹی آئی کے احتجاج اور سیاسی صورتحال سمیت دیگراہم امور پر بات چیت ہوگی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر غور کیا جائیگا۔
ذجلاس میں ادویات سے متعلق قومی پرائس کمیٹی کی سفارشات پیش کی جائینگی، اجلاس میں مختلف کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی۔
میاں شہباز شریف پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی کا جائزہ لینگے۔
‘









