وفاقی وزیر داخلہ سے مئیر لندن صادق خان کی ملاقات

وفاقی
ہاٹ لائن نیوز : لندن میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے میئر لندن صادق خان سے ملاقات کی،اس ملاقات میں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، کرکٹ کے حوالے سے بھی خصوصی طور پر گفتگو ہوئی،وفاقی وزیرداخلہ نے مئیر لندن صادق خان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔