وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کا ایف سی بلوچستان نارتھ ہیڈکوارٹر کا دورہ

0
81
وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کا ایف سی بلوچستان نارتھ ہیڈکوارٹر کا دورہ

کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو سراہا۔
دورے کے موقع پر ایف سی بلوچستان نارتھ کے چاق و چوبند دستے نے مہمانوں کو سلامی پیش کی۔ وفاقی وزیر اور وزیراعلیٰ نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔
آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے مہمانوں کو فورس کے افسران سے متعارف کروایا اور تربیت، آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی بلوچستان نارتھ کے افسران اور جوان بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کے منصوبوں کو ناکام بنانے میں شجاعت کی تاریخ رقم کر رہے ہیں، اور قوم کو ان کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے۔ انہوں نے فورس کی قربانیوں کو قیامِ امن میں نا قابل فراموش قرار دیا۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت دہشتگردی کے خلاف فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور ایف سی کے جوان بہادری سے دہشتگردوں کا صفایا کر رہے ہیں۔
دورے کے دوران چیف سیکرٹری بلوچستان اور آئی جی بلوچستان پولیس بھی موجود تھے۔

Leave a reply