
ہاٹ لائن نیوز : جنسی ہراسگی کےکیس میں نجی ادارے کو 4 لاکھ روپے جرمانہ کا معاملہ، عدالت نے وفاقی محتسب خاتون کا ادارے کو کیا گیا 4 لاکھ روپے جرمانہ کالعدم قرار دے دیا ہے، عدالت نے پوچھا کہ وفاقی محتسب نے کس قانون کی بنیادپر جرمانہ کیا ؟وفاقی خاتون محتسب کے وکیل کے مبہم جواب پرعدالت اظہار برہمی، عدالت نے کہا کہ اگر قانون میں جرمانہ کی سزا نہیں تو از خود کیسے دی جاسکتی ہے ؟
پہلے تو اس معاملے کی انکوائری ہونا چاہئیے، عدالت نے نجی کمپنی کی درخواست پر سماعت کی، نجی کمپنی کی وکیل سمیرا فاضل نے دلائل دئیے، ہماری کمپنی کی خاتون ملازم نے اپنے سپروائزر کےخلاف جنسی ہراسگی کی درخواست محتسب کو دی، انہوں نے معاملے کی انکوائری کرنے کی بجائے ادارے کو 4 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا، جبکہ ادارے کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں تھا قانون کسی بےگناہ کو سزا تجویز نہیں کرتا، عدالت سے استدعا ہے کہ وفاقی خاتون محتسب کافیصلہ کالعدم قرار دے۔









