وفاقی حکومت کی طرف سے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت

وفاقی حکومت کی طرف سے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت
وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو 26 ویں آئینی ترمیم میں بہتری لانے کے لئے مذاکرات کی دعوت دی ہے، وفاقی وزیر قانون نے قومی اسمبلی میں کہا کہ آئیں ساتھ بیٹھیں اور بتائیں کہ اس کو کیسے بہتر کریں، ہم کل بھی مذاکرات کے لیے تیار تھے اور آج بھی۔
کاغذ پھاڑنے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا، مسئلہ بات چیت سے حل ہو گا، عدالتوں سے ہونے والی پارلیمان کی بے توقیری کو روکا جائے گا، 26ویں ترمیم میں بارز کو مضبوط اور تسلیم کیا گیا ہے، مل بیٹھ کر مسئلے حل ہو سکتے ہیں۔









