
وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو ٹیلیفون پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھتی ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت معاشی ترقی، عوامی فلاح، امن اور استحکام کے لیے آزاد کشمیر کی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی اور باہمی اشتراک سے ترقیاتی مقاصد کے حصول کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔








