وفاقی بجٹ کی تیاری کےلیے آئی ایم ایف ٹیم کی پاکستان آمد

0
181
وفاقی بجٹ کی تیاری کےلیے آئی ایم ایف ٹیم کی پاکستان آمد

ورلڈ مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) ٹیم اگلے مالی سال 2025-26 کے لئے وفاقی بجٹ کی تیاری میں مشاورت کے لئے کل اسلام آباد پہنچے گی۔ آئی ایم ایف مشن 4 اپریل کو شروع ہوگا اور امکان ہے کہ اگلے ہفتے تک جاری رہیگا۔

ذرائع کیمطابق ، آئی ایم ایف کی ٹیم ٹیکس محصولات کے اقدامات ، سرکاری اخراجات میں کمی ، اور بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کے بارے میں پاکستانی حکام سے تفصیلی مشاورت کریگی۔

دریں اثنا ، مالیاتی حکام اور آئی ایم ایف کے ماہرین بجٹ کی تجاویز تیار کرنیکے لئے ملکر کام کرینگے ، جو حتمی منظوری کیلئے پیش کیے جائیں گے۔

Leave a reply