
وزیر داخلہ کی صدر مملکت سے اہم ملاقات
صدر پاکستان سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی جس میں انہوں نے بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی، نیشنل کمیٹی کے فیصلوں پر بھی صدر کو بریف کیا گیا، آصف زرداری نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے سب فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں، نیشنل کمیٹی نے پاکستانی قوم کی امیدوں کی ترجمانی کی ہے، پاکستانی قوم تمام فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دشمن کسی بھی غلط فہمی میں نہ رہے کیونکہ پاکستان کا دفاع الحمدللہ ناقابل تسخیر ہے۔








