وزیر داخلہ کی امریکی کانگریس کےرکن سےملاقات ، الگزینڈر گرین پاکستان آنے کو بیتاب

0
117
وزیر داخلہ کی امریکی کانگریس کےرکن سےملاقات ، الگزینڈر گرین پاکستان آنے کو بیتاب

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس کے رکن الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی ہے اور افغانستان سے دہشتگردی اور دراندازی کے واقعات کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس کے ایک اہم رکن اور ہیوسٹن میں کانگریس کی فنانس کمیٹی الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی ، جسکے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینےپر باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اجلاس کے دوران ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کانگریس کے رکن الیگزینڈر گرین کو افغانستان سے دہشتگردی اور دراندازی کے واقعات کے بارے میں آگاہ کیا ، وزیر داخلہ نے کانگریس کے رکن الیگزینڈر گرین کا پاکستان میں زلزلے اور سیلاب کےدوران زبردست مدد پر انکا شکریہ ادا کیا۔

محسن نقوی نے مسئلہ فلسطین پر امریکن کانگریس مین الیگزینڈر گرین کے اصولی موقف کو بےحد سراہا، انہوں نے کہا کہ امریکن کانگریس مین الیگزینڈر گرین نے فلسطین کیلیے بھرپور آواز اٹھائی جوکہ قابل تحسین ہے۔ اسطرح کے اصولی موقف کو بڑے پیمانے پر قبول کیا گیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات مستحکم ہورہے ہیں۔ آنیوالے دنوں میں پاکستان امریکہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔

کانگریس مین الیگزینڈر گرین نے کہا کہ وہ جلد دوبارہ پاکستان کا دورہ کرینگے، وہ زلزلے اور سیلاب کے دوران پاکستانی عوام سے اظہار یکجہتی اور مددکیلیے 4 بار پاکستان آئے۔

Leave a reply