وزیر داخلہ کا نادرا اور پاسپورٹ آفس کا دورہ

وزیر داخلہ کا نادرا اور پاسپورٹ آفس کا دورہ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس شاہدرہ اور نادرا سینٹر کوٹ عبدالمالک کا اچانک دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بننے کا جائزہ لیا، تزئین و آرائش کے باعث نادرا بند پایا گیا ادھر صرف 2 موبائل وین دستیاب تھیں۔
شہریوں نے ان کو بتایا کہ انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن رہنے سے شناختی کارڈ بنوانے میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں، ہیلپ لائن پر بھی مناسب رہنمائی نہ ملنے کی شکایت دی گئی ان کو، انہوں نے عوام کے مسائل سن کر حکام کو فوری حل کی ہدایت کر دی ہے۔