لاہور ہائیکورٹ نےمحسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینےسے متعلق درخواست پربطور اعتراض سماعت درخواست گزار کی جانب سےوکلاء کے پیش نہ ہونے کی صورت میں بغیر کارروائی کے ملتوی کردی
جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار اور انکے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سینٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کراتے وقت محسن نقوی پی سی بی کے چئیرمین تھےمحسن نقوی چئیرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں عدالت سے استدعا ہے کہ محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔








