وزیر اعلیٰ پنجاب سی ایم ایچ پہنچ گئیں

0
201
وزیر اعلیٰ پنجاب سی ایم ایچ پہنچ گئیں

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سی۔ ایم۔ایچ پہنچ گئیں

وزیراعلی پنجاب مریم نواز سی۔ ایم۔ ایچ ہسپتال غازیوں کی عیادت کرنے کے لئے پہنچ گئیں، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں زخمی افسران اور جوانوں سے ملاقات کی، سرجیکل وارڈ میں زیر علاج غازیوں سے بات چیت کی، غازی افسران اور جوانوں کی مزاج پرسی بھی کی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے زخمی افسران اور جوانوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی، غازی افسران اور جوانوں کی ہمت اور حوصلہ کو سراہا ۔ وزیراعلی پنجاب نے غازیوں کی جرات اور بہادری کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، کور کمانڈر لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a reply