
پشاور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت اور ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر اہم سماعت ہوئی۔ جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے کیس کی سماعت کی، تاہم وکلاء کی ہڑتال کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔
عدالت نے وزیر اعلیٰ کی حفاظتی ضمانت میں 27 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو مقدمات کی مکمل تفصیل دوبارہ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے یہ حکم بھی دیا کہ سہیل آفریدی کو 27 نومبر تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیاہےکہ انکے موکل کیخلاف اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں مقدمات درج ہیں، اسلیے مقدمات کی تفصیل فراہم کیجائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں سے رجوع کر سکیں۔








