وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جنگ بندی کی اپیل

0
165
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جنگ بندی کی اپیل

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کرم تنازعہ کے پرامن اور پائیدار حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے اور کرم کی صورتحال پر خود نگرانی کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ضلع کرم کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ضلع کرم کا دورہ کرنیوالے سرکاری وفد نے وزیراعلیٰ کو ابتدائی رپورٹ پیش کی۔

حکومتی وفد نے علی امین گنڈا پور کو پاراچنار میں شیعہ عمائدین سے ملاقات سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ نے تنازع کے حل کے لیے تجاویز لیں، حکومتی وفد نے تجاویز اور مطالبات سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ویڈیو لنک ملاقات میں بتایا گیا کہ حکومتی وفد اہلسنت عمائدین سے بھی ملاقات کریگا اور ان سے تجاویز لیگا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ کرم واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ایسے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کیلیے کوششیں جاری ہیں۔

علی امین نے کہا کہ فریقین کے جو بھی جائز مطالبات ہونگے وہ پورے کیے جائیں گے، صوبائی حکومت مقامی عمائدین کی مشاورت اور تجاوزات کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ حکومتی وفد فریقین اور علاقائی عمائدین کیساتھ بیٹھ کر حتمی تجاویز پیش کرے۔ تنازع کے حل کی طرف بڑھنے کے لیے خطے میں جنگ بندی ناگزیر ہے۔

Leave a reply