وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ میوزیم میں تبدیل

وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ میوزیم میں تبدیل
سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کی سرکاری رہائش گاہ “گن بھون” کو میوزیم میں تبدیل کیا جا رہا ہے، جو سیاسی جبر، تحریک مزاحمت اور آمریت کی علامت ہے، 5 اگست 2024 کو طلبہ کے مظاہروں کے دوران شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔
مظاہرین کی طرف سے محل پر قومی پرچم لہرانے اور جشن منانے کی تصاویر تحریک کا حصہ بن چکی ہیں، ایک سال بعد بھی ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے، اس میوزیم کے قیام سے نئی نسل کو انسانی حقوق، آزادی رائے اور جمہوریت کے تحفظ بارے آگاہی ملے گی۔









