وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے ہزاروں لیپ ٹاپ لاپتا، حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم فیز 2 کے تحت مختلف یونیورسٹیوں کو دیے گئے کئی لیپ ٹاپ لاپتا ہیں۔
ایچ ای سی حکام نے بتایا کہ مجموعی طور پر 784 لیپ ٹاپ ریکور کیے جا چکے ہیں، لیکن 227 لیپ ٹاپ اب بھی غائب ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غائب شدہ لیپ ٹاپ کی وجہ سے حکومت کو ایک کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد کا مالی نقصان ہوا ہے۔
مزید برآں، یونیورسٹیوں کی جانب سے 757 لیپ ٹاپس کا کوئی ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا، جس سے شفافیت اور جوابدہی کے حوالے سے سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔
اس معاملے پر مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ لاپتا لیپ ٹاپس کی بازیابی اور مالی نقصانات کی تلافی کی جا








