
ہاٹ لائن نیوز : وزیراعظم شہبازشریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے، جہاں وزیراعظم کو صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، جب کہ گورنر بلوچستان، صوبائی کابینہ کے ارکان اور مسلم لیگ (ن) کے وفد سے ملاقاتیں ہوں گی۔
وزیراعظم شہبازشریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ رہے ہیں، کوئٹہ ایئرپورٹ پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزراء و اراکین اسمبلی وزیراعظم کا استقبال کرینگے۔
شہباز شریف کو صوبے کی سیکیورٹی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران وزیراعظم بلوچستان میں سولرائزیشن پر ٹیوب ویلوں کی منتقلی کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔








