وزیرِاعظم کا یومِ فضائیہ پر پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین

0
80
وزیرِاعظم کا یومِ فضائیہ پر پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین

اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قوم کو فخر ہے کہ پاک فضائیہ نے ہر دور میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات مندانہ کارکردگی سے خود کو منوایا ہے۔

وزیراعظم کے مطابق پاک فضائیہ کی کثیر الجہتی جنگی صلاحیتیں اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ اقدامات اس کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فضائی دفاع کے میدان میں پاک فضائیہ نے ہمیشہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ قومی جذبے کو شکست نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ “معرکہ حق” سمیت کئی اہم مواقع پر پاک فضائیہ نے کلیدی کردار ادا کیا اور دنیا کو اپنی قوت اور حکمت عملی سے حیران کر دیا۔

یومِ فضائیہ کے موقع پر قوم اپنے شہداء کو بھی یاد کر رہی ہے، جن میں نشانِ حیدر حاصل کرنے والے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کو خصوصی طور پر خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply