وزیراعلیٰ پنجاب کا خستہ حال سکولوں کو سیل کرنے کا حکم

0
176
وزیراعلیٰ پنجاب کا خستہ حال سکولوں کو سیل کرنے کا حکم

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں خستہ حال عمارتوں میں بنائے گئے سکولوں کو سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

مریم نواز نے مظفر گڑھ کے ڈپٹی کمشنر آفس میں اراکین اسمبلی سے ملاقات میں سکولوں کی صفائی کو چیک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، تمام مسائل حل کرنا چاہتی ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ یقین ہے چند سالوں میں شکایات برقرار نہیں رہیں گی۔ پولیس عوام میں راحت اور جرائم پیشہ افراد میں خوف پیدا کرے۔

اسکے علاوہ مریم نواز نے مظفر گڑھ کے وسطی علاقوں میں تجاوزات اور صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری مہم شروع کرنے کا حکم دیا۔

Leave a reply