“وزیراعلیٰ مستعفی… نیا کمانڈر تیار… مگر حلف کون دلائے گا؟”

0
92
"وزیراعلیٰ مستعفی... نیا کمانڈر تیار... مگر حلف کون دلائے گا؟"

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری میں تاخیر پر پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور نے 8 اکتوبر کو وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دیا تھا، جس کی تصدیق 11 اکتوبر کو ایک اور استعفے کے ذریعے کی گئی، جو گورنر کو موصول ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 8 کے تحت ایک بار گورنر کو استعفیٰ موصول ہونے کے بعد وزیراعلیٰ مستعفی تصور ہوتا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ گورنر نے پہلے تو استعفیٰ کی وصولی کو تسلیم کیا، مگر بعد میں اس سے لاعلمی ظاہر کر کے حلف میں تاخیر کی۔ سلمان اکرم راجہ نے موقف اپنایا کہ گورنر کی غیرموجودگی میں چیف جسٹس کے پاس اختیار ہے کہ وہ حلف لینے کے لیے کسی بھی شخصیت کو نامزد کریں۔

چیف جسٹس نے سماعت کے دوران استفسار کیا کہ کیا اسپیکر نے گورنر یا اپوزیشن سے کوئی رابطہ کیا ہے؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب میں کہا کہ اس حوالے سے کوئی پٹیشن دائر نہیں کی گئی، اور تجویز دی کہ گورنر کی واپسی کا انتظار کیا جائے۔

عدالت نے اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت آج دوبارہ مقرر کر دی ہے۔

Leave a reply