وزیراعلیٰ اور پشتون قومی عدالت میں مذاکرات مکمل

0
168
وزیراعلیٰ اور پشتون قومی عدالت میں مذاکرات مکمل

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے ضلع جمرود میں 3 روزہ پشتون قومی جرگہ جسے پشتون قومی عدالت بھی کہا جاتا ہے، سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور جرگہ انتظامیہ کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں۔

خیبرپختونخوا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رات گئے تک جاری رہنے والے ان مذاکرات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جرگہ پرامن طریقے سے مطالبات پیش کریگا۔

وزیر اعلیٰ امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ جرگہ پرامن طریقے سے مذاکرات کو پیش کرے، میں ان کی منظوری دوں گا اور وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے جرگے کا مقدمہ لڑوں گا۔

Leave a reply