وزیراعظم کے پوتے کو عمر قید کی سزا

0
148
وزیراعظم کے پوتے کو عمر قید کی سزا

وزیراعظم کے پوتے کو عمر قید کی سزا

بھارتی ریاست کرناٹک کی عدالت نے پارلیمنٹ کے سابق رکن پرجوال ریوانّا کو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کرنے پر عمر قید کی سزا سنائی ہے، 34 سالہ ریوانّا سابق وزیر اعظم ایچ۔ ڈی دیوے کے پوتے ہیں اور ان کا تعلق جنتا دل پارٹی سے ہے، جو بی۔ جے۔ پی کی اتحادی ہے، ان پر الزامات 2023 میں شروع ہوئے۔

جب ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، انہوں نے الزامات کو مسترد کیا، لیکن عدالت میں مجرم قرار پانے پر روتے ہوئے سزا میں نرمی کی اپیل کرنے لگے، بھارت میں اتنے بڑے سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے کسی بھی شخص کو اس طرح کے جرم میں سزا دینا ایک منفرد مثال ہے۔

Leave a reply