
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں امریکی سفیر سے چیف الیکشن کمشنر اور آئی جی پنجاب کی ملاقات کے خلاف اعتراضی درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف درخواست براہ راست قابل سماعت نہیں ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم فریق بنائیں۔
جسٹس شجاعت علی خان نے ازبا کامران کی درخواست پر سماعت کی ، وفاقی حکومت کی جانب سے جاوید قصوری ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب اور چیف الیکشن کمشنر نے امریکی سفیر سے ملاقات کی ، دونوں افسران کی امریکی سفیر سے ملاقات الیکشن کے نتائج پر اثرانداز ہوگی ۔









